اعظم سواتی کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

اعظم سواتی کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار نے بڑا ...
اعظم سواتی کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ، مقامی اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم خان سواتی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق آئندہ چند روز تک وہ بطور وفاقی وزیر عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا جائے گا، اس سے پہلے بھی ان کے پاس یہ ہی وزارت تھی جس سے انہیں استعفیٰ دینا پڑا تھا جب انہوں نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایک غریب خاندان پر ایف آئی آر درج کروادی تھی اور انہیں گرفتار کروادیا تھا۔ اس معاملے کا اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا اور اعظم خان سواتی کو اپنی وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا تھا سپریم کورٹ کے احکامات پر اعظم خان سواتی کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ اب ایف بی آر اور دیگر اداروں نے انہیں کلیئر کردیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق سینیٹر اعظم خان سواتی کو دوبارہ وفاقی وزیر بنانے کے حوالے سے وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا ہے۔