سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس
لاہو(سپورٹس ڈیسک)سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت 6سپورٹس سکیموں کی منظوری دی گئی۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے ڈیجیٹل منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا راولپنڈی اور کامونکی گوجرانوالہ میں نئے سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے،گوپی رائے سپورٹس کمپلیکس اورنیاز بیگ سپورٹس کمپلیکس اورجمنازیم لاہور بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید ایلیٹ ٹریننگ سنٹربنایا جارہا ہے، کوٹلی امیرعلی سپورٹس کمپلیکس سیالکوٹ کو بحال کیا جارہا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی سے129سپورٹس سکیمیں منظور ہوچکی ہیں، سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے۔ اجلاس میں ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف،ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق، پی ڈی پی ایم یو قیصر رضا،پلاننگ آفیسر پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سانیہ ساجد، سپیشل پراجیکٹ منیجر پی آئی ٹی بی مریم زیب، سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد قاسم،ڈپٹی سیکرٹری مرحبا نعمت،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خانزادہ اور سیکشن آفیسر مرزاندیم ودیگر نے بھی شرکت کی۔