نوجوان شاہد محمود کا اعزاز، لندن سے ہیلتھ اکنامکس پالیسی اور مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرلی

نوجوان شاہد محمود کا اعزاز، لندن سے ہیلتھ اکنامکس پالیسی اور مینجمنٹ کی ڈگری ...
نوجوان شاہد محمود کا اعزاز، لندن سے ہیلتھ اکنامکس پالیسی اور مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ( بےورورپورٹ)پاکستانی نوجوان ڈاکٹر شاہد محمود نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس (LSE)سے میرٹ کے (اعزاز)کے ساتھ ایم ایس سی (ایگزیکٹو)ان ہیلتھ اکنامکس پالیسی اور مینجمنٹ میں پاس کی۔ لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس نے یہ پروگرام 2009میں شروع کیا ڈاکٹر شاہد محمود نے 2011سے 2013میں یہ دو سال پارٹ ٹائم اٹےنڈ ایک اور 2014کے آغاز میں ان کو ڈگری ایوارڈ ہوئی انہوں نے اپنی ڈگری 17جولائی 2014کو موصول کی ڈاکٹر شاہد محمود پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ہیلتھ اکنامکس کے پروگرام میں ماسٹرز کی ڈگری LSEسے حاصل کی اور اس لحاظ سے وہ پہلے پاکستانی ہیلتھ اکانومسٹ ہیں اس ڈگری پروگرام کے دوران ڈاکٹر شاہد محمود نے ہیلتھ اکنامکس ہیلتھ فنانس ،ہیلتھ ایڈمنسٹریشن اینڈ رےسورس ایلوکیشن کے علاوہ ہیلتھ کئیر کوالٹی مینجمنٹ اور ویلیوونگ ہیلتھ آو¿ٹ کم کے مضامین میں خصوصی ظاہر کی ،ڈاکٹر شاہد محمود اس سے پہلے ایم آر سی پی لندن (یوکے )2011میں پاس کر چکے ہیں



اور وقت رائل ہالم ہاسٹل میں کنسلٹےنٹ نیورالوجسٹ کی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں




ڈاکٹر شاہد محمود اس کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی میں ہیلتھ مینجمنٹ اینڈ پالیسی کے لیے ریسرچ اینڈ ٹرےننگ میں دلچسپی رکھتے ہیں ڈاکٹر شاہد محمود کا تعلق تحصےل کمالےہ ضلع فیصل آباد کے معروف راجپوت برادری سے ہے ہیلتھ پالیسی اینڈ مینجمنٹ اور پولیٹکس میں اپنا وسیع تجربہ حاصل کر نے کے بعد ڈاکٹر شاہد محمود اپنے وطن کے ہیلتھ کے اداروں کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں ڈاکٹر شاہد محمود نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری نشتر میڈیکل کالج ملتان سے حاصل کی ۔