انسانیت کیلئے 2 ہزار جسم فروش خواتین کا ایسا شاندار اقدام کہ بڑے بڑے شرفاءبھی شرمندہ ہوجائیں

انسانیت کیلئے 2 ہزار جسم فروش خواتین کا ایسا شاندار اقدام کہ بڑے بڑے شرفاءبھی ...
انسانیت کیلئے 2 ہزار جسم فروش خواتین کا ایسا شاندار اقدام کہ بڑے بڑے شرفاءبھی شرمندہ ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر چنائی میں خوفناک سیلابی ریلے نے تباہی برپا کی تو ریاستی اورمرکزی حکومت کی طرف سے مصیبت میں پھنسے لوگوں کے لئے صرف بے حسی نظر آئی۔ ایسی صورتحال میں ریاست مہاراشٹرا کے شہر احمد نگر کی جسم فروش خواتین نے مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کے لئے ایک ایسا کام کردکھایا کہ حکومت بھی شرمندہ ہوگئی۔

مزید جانئے: 11 سال سے شرمناک عادت میں مبتلا نوجوان لڑکی نے اپنی عبرت ناک داستان بیان کردی، دنیا بھر کے نوجوانوں کو خبردار کردیا
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شہر کی 2ہزار جسم فروش خواتین نے مل کر عہد کیا کہ وہ دو ہفتے تک اپنا دو وقت کا کھانا سیلاب زدہ افراد کی مدد کے لئے وقف کریں گی۔ ٹھیک دو ہفتے بعد ان خواتین نے اپنی بچت کی گئی رقم سے ایک لاکھ بھارتی روپے کا چیک سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش کردیا۔
مقامی این جی او سنیہا لایا کے تحت احمد نگر میں منعقد ہونے والی تقریب میں جب بتایا گیا کہ ان خواتین نے دو ہفتے کے لئے اپنا دو وقت کا کھانا قربان کرکے سیلاب متاثرین کے لئے رقم جمع کی ہے تو تقریب کے شرکاءکی آنکھیں بھر آئیں۔ اس موقع پر موجود مختلف این جی اوز کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کاش ان کی حکومت بھی اپنے مصیبت زدہ لوگوں کا اسی طرح احساس کرسکتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -