عقیدہ تحفظ ختم نبوتؐ کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،علماء

عقیدہ تحفظ ختم نبوتؐ کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوتؐ اور ناموس رسالت ؐکے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کریں گے اور ان کے خلاف ہونیوالی عالمی سازشوں اور عالمی ایجنڈے کوناکام بنائیں گے 295سی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوکر رہ جائیں گے لیکن 295سی کو ختم کرنے کا ان کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ عالمی طاقتوں نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے لیے پاکستان کی ہرحکومت پر دباؤڈالامگر ہردور میں ملک کی دینی قوتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیااور انکی ان کوششوں کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آقاؐ کے دیوانوں اور پروانوں نے ہرسطح پر بھرپور جدوجہد کی۔آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں،اور یہ امت آخری امت ہے، آپ ؐ کا قبلہ آخری قبلہ بیت اللہ شریف ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ کتاب آخری آسمانی کتاب ہے۔