عمران خان سازشیں کرنے کی بجائے پانچ سال انتظار کریں،رانا بابر

عمران خان سازشیں کرنے کی بجائے پانچ سال انتظار کریں،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بجائے پانچ سال انتظار کریں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو پانچ سال تک حکومت کرنے کا موقع دیا اور اب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے ،ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سے کام ہورہاہے عوام ان منصوبوں پراطمینان کا اظہار کررہے ہیں جبکہ عمران خان اس حکومت کے خلاف سازش کرکے ان منصوبوں کوپایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دینا چاہتے ،عمران خان کو بھی ایک صوبہ میں حکومت ملی ہے وہ اس صوبہ پر توجہ دیں تاکہ اس صوبہ میں بھی عوام کی فلاح کے منصوبے شروع کئے جاسکیں اور یہاں کے عوام کو بھی سہولتیں میسر آئیں ،عمران خان کا سارا دن وفاقی حکومت کے خلاف تقریریں کرتے گزر جاتا ہے وہ خیبرپختون خواہ سے نہیں جاتے وہاں کے عوام کے مسائل نہیں سنتے ،انہیں صرف مسلم لیگ( ن) کے خلاف جلسے کرنے کا شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر خیبر پختون خواہ کے عوام کو نظر انداز نہ کریں