’’آج کی پارٹی‘‘ نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچا دیا

’’آج کی پارٹی‘‘ نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے گانا آج کی پارٹی نے سوشل میڈیاپر تہلکہ مچا دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان کے گانا آج کی پارٹی کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے فلم کے گانے کو کروڑوں مداحوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے گانے میں سلمان عید مناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور خوشی سے جھوم اور گا رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے۔
فلم کی ہدایات کبیر خان نے دی ہے۔ فلم میں سلمان کی ہیروئن کرینہ کپور ہوں گی۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -