ن لیگ کی حکومت اپنا اخلاقی جوازکھوچکی ہے،محمد شاہد

ن لیگ کی حکومت اپنا اخلاقی جوازکھوچکی ہے،محمد شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنا اخلاقی جواز کھو چکی حکمران خاندان کا پا نا ما یں نام آنا لمحہ فکریہ ہے عمران خانکی اپنی کوئی پارٹی نہیں وہ لوٹوں کو ساتھ ملا کر چو دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں آج کے پی کے اور پنجاب میں غریب کی حالت یو گنڈا اور قحط زدہ علاقوں سے بھی بری ہے پی ایس 114ضمنی الیکشن میں تیر ٹھیک ٹھیک نشانے پر لگا کر جعلی سونامی اور پا نامیوں کو اپنے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود سیکرٹری انفارمیشن محمد شاہد نے ضلعی آفس میں تحصیلوں کے سیکرٹریز انفارمیشن کے امید واروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکن چاروں صوبوں سمیت گلگت آزاد کشمیر تک پھیلے ہوئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق جنگ لڑی ہے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرح ملک سے بھا گے نہیں اور نہ ہی عمران خان کی طرح یہودیوں سے چندہ لیا انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا پاکستان پیپلز پارٹی اپنی عوام کی پوری طاقت سے اقتدار میں آئے گی انہوں نے تحصیلوں اور یونین کونسل کی تنظیموں کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔