میرا اپنے دوست نوید پرویز کیساتھ نیویارک چلی گئیں

میرا اپنے دوست نوید پرویز کیساتھ نیویارک چلی گئیں
میرا اپنے دوست نوید پرویز کیساتھ نیویارک چلی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا اپنے دوست اور مبینہ طورپر دوسرے شوہر نوید پرویز کیساتھ نیویارک چلی گئیں ،3 مئی کو ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑنے کا اعلان کرنیوالی میرا نے کہا کہ نکاح کیس سے تنگ آ چکی ہوں۔

میرا نے چند روز قبل معمر رانا کی فلم آزادی کی کامیابی کا کیک بھی کاٹا اور فلم انڈسٹری کی کامیابی کیلئے نئی فلمیں بننے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اب اچانک وہ اپنے دوست کیساتھ نیو یارک چلی گئی ہیں۔

واضح رہے 28 مئی کو میرا نکاح کیس کا تحریری فیصلہ بھی آیا اورفیملی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی تھا ، میرا اور عتیق الرحمن میں تنازع ایک گھر سے پیدا ہوا جبکہ نکاح خواں نے بھی نکاح نامے کی تصدیق کی تھی۔

مزید :

تفریح -