ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوجاتا ہے؟ جان کر کوئی بھی شخص بنا ماسک نہ پھرے

ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوجاتا ہے؟ جان ...
ماسک پہننے سے کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خطرہ کتنے فیصد کم ہوجاتا ہے؟ جان کر کوئی بھی شخص بنا ماسک نہ پھرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ماہرین تاکید کرتے آ رہے ہیں کہ لوگ گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک لازمی پہنیں۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں یہ بھی بتا دیا ہے کہ فیس ماسک آپ کو کورونا وائرس سے کس حد تک بچا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فیس ماسک پہن کر آپ سو فیصد محفوظ نہیں ہو جاتے تاہم اس سے آپ کو وائرس لاحق ہونے کا خطرہ 65فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیویس چلڈرنز ہسپتال کے سائنسدانوں کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا ایک سب سے بڑا سبب لوگوں کے منہ سے بات کرتے، کھانستے یا چھینکتے وقت نکلنے والے انتہائی باریک قطرے ہیں جو آنکھوں سے نظر بھی نہیں آتے۔ یہ قطرے ہوا میں معلق رہتے ہیں اور سانس کے ساتھ دوسرے لوگوں کے جسم میں جا کر ان میں وائرس منتقل ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر آپ فیس ماسک پہن کر رکھیں گے تو آپ اس طریقے سے منتقل ہونے والے وائرس سے بچ جائیں گے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر بین بلمبرگ کا کہنا تھا کہ جہاں فیس ماسک لوگوں کو وائرس لاحق ہونے کے خطرے میں 65فیصد کمی لاتا ہے وہیں سماجی فاصلے کی پابندی اس سے زیادہ موثر ہوتی ہے جس سے آپ کو وائرس لاحق ہونے کا خطرہ 90فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ہم لوگوں تاکید کریں گے کہ وہ فیس ماسک او ر سماجی فاصلے کی پابندی دونوں کااہتمام کریں۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ فیس ماسک پر انہیں بھروسہ نہیں وہ سائنسی شواہد کو جھٹلانے کی کوشش کرتے ہیں۔