اگر کالی چائے کو اس طرح پئیں تو آپ اپنے پیٹ کی چربی پگھلا سکتے ہیں، سائنسدانوں نے چائے پینے والوں کو سب سے بہترین نسخہ بتادیا

اگر کالی چائے کو اس طرح پئیں تو آپ اپنے پیٹ کی چربی پگھلا سکتے ہیں، ...
اگر کالی چائے کو اس طرح پئیں تو آپ اپنے پیٹ کی چربی پگھلا سکتے ہیں، سائنسدانوں نے چائے پینے والوں کو سب سے بہترین نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، بسااوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی کیونکہ جیسے ہی ان سے ہاتھ کھینچیں موٹاپا واپس آ جاتا ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا مشروب بتا دیا ہے جس کے روزانہ استعمال سے آپ بغیر ورزش موٹاپا کم کرسکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”روزانہ کالی چائے (دودھ کے بغیر چائے)پینا موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس سے انسان کا میٹابولزم انتہائی تیز ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مقعد کی انتڑیوں کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے جس سے نظام انہضام بھی بہتر ہوتا ہے۔“


سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ موٹاپا کم کرنے کے لیے سبز چائے بھی فائدہ مند ہے لیکن چربی پگھلانے کے لیے ’بلیک ٹی‘ اس سے بھی زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ مقعد کے بیکٹیریااور میٹابولائٹ میں تبدیلی لاتی ہے اور جگر میں میٹابولزم انرجی کو بھی تبدیل کرتی ہے جس سے انسانی جسم کی چربی، بالخصوص پیٹ اور کولہوں پر جمع ہونے والی چربی تیزی سے پگھلنے لگتی ہے۔“ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ سوزان ہیننگ کا کہنا تھا کہ ”بلیک ٹی پینے سے اس کے کمپاﺅنڈزہارمونز کا لیول بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے چکنائی کے خلیوں سے چربی پگھلنے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ یہ چربی دوران خون میں شامل ہوتی ہے اور دیگر خلیات میں پہنچ کر انسان کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے۔“