ایرانی صدارتی انتخاب:سابق صدرمحمود احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی مسترد
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی شوریٰ نگہبان نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،ایرانی میڈیا کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
ایرانی میڈیا صدارتی امیدواروں میں مصطفیٰ پور محمدی، مسعود بزشکیان اور امیر حسین قاضی زادہ شامل ہیں جبکہ علی رضا زاکانی، سعد جلیلی اور محمد باقر قالیباف بھی صدارتی دوڑ میں حصہ لیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق محمود احمدی نژاد کے ساتھ ساتھ علی لاریجانی کو بھی صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران میں نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔