سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد،عدلیہ کا سخت نوٹس خوش آئند ہے،مولانا عزیز الرحمن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد،عدلیہ کا سخت نوٹس خوش آئند ہے،مولانا عزیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالد محمود اور مولاناسعید وقار نیاسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کے معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے اور ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ خوش آئند ہے معززعدالت نے عظیم کارنامہ سرانجام دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا کردیا ہے عدالت نے ریمارکس دے کر ثابت کردیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کے تمام طبقات متفق ہیں اور اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز کے تاریخ ساز ریمارکس "حرمت رسول ﷺ پر جان،عہدہ بھی قربان،گستاخوں کو نہیں چھوڑوں گا"پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز نے اہل ایمان کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔