سپورٹس کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ،ڈی جی سپورٹس

سپورٹس کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ،ڈی جی سپورٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے ، خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی خواتین کی گیمز کو شامل کیا گیا ہے پہلی خواتین ہاکی لیگ کا کامیاب انعقادبھی کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف گیمز کی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا ، خواتین کھلاڑیوں میں ہاکی امپائر نگین بابر، اتھلیٹ شبانہ اختر، پاورلفٹنگ میں امتہ سلیم ، آمنہ رشید ، حافظہ اقراء عارف، جوجسٹومیں حمیرا عاشق ، عنبرین عاشق ویٹ لفٹنگ میں سنہہ غفور، ہاکی وومن ٹیم کی سابق کپتان عظمیٰ رضویٰ، رشناخان ، کراٹے میں میمونہ قدیر، بینش اکبر، کلثوم زہرہ، ٹیبل ٹینس میں سحرش ناز ودیگر کھلاڑی موجود تھیں، اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ بھی موجود تھے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے خواتین کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ خواتین کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب خواتین کی گیمز کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گا، سپورٹس کی ترقی میں خواتین کاکردار انتہائی اہم ہے خادم پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی خواتین کی گیمز کو شامل کیا گیا ہے۔