وزیراعلیٰ پنجاب کا پتوکی میں بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس،رپورٹ طلب
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بچے کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانو ن کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نوٹس