پنجاب سول سیکرٹریٹ افسران و ملازمین کی کرکٹ ٹیم بنانے کی منظوری

پنجاب سول سیکرٹریٹ افسران و ملازمین کی کرکٹ ٹیم بنانے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ایک اور مطالبہ منظور کر لیا گیا ایس اینڈ جی اے ڈی ویلفیئر ونگ نے ملازمین اور آفیسران پر مشتمل کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کیلئے تما م انتظامی سیکرٹریو ں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمہ جات سے کرکٹ کھیلنے والے ملازمین کی لسٹ بجھوائیں تاکہ جلد از جلد پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کرکٹ ٹیم کا ٹرائل کے ذریعے انتخاب مکمل ہو سکے جس سے ملازمین کو صحت مندانہ سر گرمیوں کو جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ یا د رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ملازمین اور آفیسران پر مشتمل کرکٹ ٹیم بنانے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔

جس میں دیگر صوبوں کے سیکرٹریٹ سمیت آزاد کشمیر کے سیکرٹریٹ میں کرکٹ ٹیموں کی مو جودگی کو بنیاد بنایا گیا تھا تاکہ پنجاب سیکرٹریٹ کی ٹیم کی تشکیل کے بعد بین الصوبائی سطح پر کرکٹ کے میچ کروائے جا سکیں جس سے صوبوں کے عوام اور ملازمین لے درمیان پیار و محبت اور یکجہتی فروغ پا سکے حکومت پنجاب نے پر مطالبہ منظورکرتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا اس پر ایسوسی ایشن کے صدر رانا نثار احمد اور جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا ۔