عمران خان تذکروں میں رہنا چاہتے ہیں
حیدر آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان ہروقت تذکروں میں رہنا چاہتے ہیں حالانکہ ان کو مہمانوں کے لئے ’’پھٹیچر ‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کے روز حیدر آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب اب بھی خود کو نوجوان سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر وقت کسی نہ کسی طرح تذکروں میں رہنا چاہتے ہیں لیکن ان کو خود سوچنا چاہئے کہ مہمانوں کے لئے ’’پھٹیچر ‘‘ جیسے الفاظ استعمال کرنا اچھے نہیں ہوتے ۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ’’پھٹیچر ‘‘ کہا تھا جس پر ملک کے کونے کونے سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
چانڈیو