شوہر کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزر رہی ہے، بشری انصاری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ انہیں خود ہی مل گئے اور انہیں ایک نیک سیرت شخص کے ساتھ زندگی گزارنے میں مزہ آرہا ہے۔بشریٰ انصاری نے حال ہی میں احسن خان سے یوٹیوب پر بات چیت کی، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جب احسن خان نے اداکارہ سے نئی زندگی سے متعلق دریافت کیا، ان سے نئے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کے تجربے کا پوچھا تو بشریٰ انصاری نے اعتراف کیا کہ ان کی زندگی مزے میں گزر رہی ہے۔انہوں نے شوہر کو ونڈرفل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رات کو ڈانس پارٹیاں کرتے ہیں بلکہ وہ انتہائی نیک سیرت شخص ہیں۔شوہر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کہا کہ اگر وہ ان سے شادی نہ کرتیں تو وہ پانچ، چھ افراد کو ضرور آزماتیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن ان کے پاس کسی کو آزمانے اور کسی کو تلاش کرنے کا وقت بھی نہیں تھا اور یہ کہ تلاش کرنے سے کوئی اچھا شخص نہیں ملتا۔بشریٰ انصاری نے ہنستے ہوئے کہا کہ تلاش کرنے سے صرف منحوس افراد ہی ملتے ہیں۔