صوابی میں شہید ہونیوالا سپاہی چوک پنڈوڑی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

صوابی میں شہید ہونیوالا سپاہی چوک پنڈوڑی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)صوابی میں اپریشن ردالفساد میں دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے سپاہی 30 سالہ امجد عنایت کا تعلق چوکپنڈوری کے نواحی بھاٹہ سے تھا جسے بدھ کے روز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور بلدیاتی نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔صدر پاکستان ممنون حسین، چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ،کور کمانڈر راولپنڈی،اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور یونٹ کمانڈر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔شہید نے دو برس قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ نمب سے شادی کی تھی اور سوگواران میں بیوہ اور 8 ماہ کا بیٹا شایان جنجوعہ چھوڑا ہے۔