نوازشریف ”پھٹیچر “وزیر اعظم اور سیاست میں عابد شیر علی کی حیثیت ”ریلو کٹے “سے زیادہ نہیں : نعیم الحق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کھیلنے لاہور آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تضحیک کے بعد تحریک انصاف نے وزیر اعظم نوازشریف کو بھی ”پھٹیچر “قرار دیدیا۔
اے آ ر وائے نیوزکے مطابق عمران خان کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور ریلو کٹے کہنے کے بعد تحریک انصاف نے سیاست میں بھی اس اصطلاح کو متعارف کرادیا ۔
شاہ رخ خان نے پشاور زلمی کے مالک کو ایسی پیشکش کر دی کہ جانکر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم نوازشریف کو ”پھٹیچر وزیر اعظم “اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو”ریلو کٹا “قرار دیدیا ۔
نعیم الحق نے کہا کہ سیاست میں بھی عابد شیر علی کی حیثیت “ریلوکٹے” سے زیادہ نہیں۔ بند کمرے کی گفتگو پر “پھٹیچر“ درباری چائے کی پیالی میں طوفان برپا کررہے ہیں۔”عمران خان پاکستان نہیں دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیںمگر جس شخص نے وزارت بجلی و پانی کو پھٹیچر کیا اسے کرکٹ کی کیا سمجھ بوجھ ہو سکتی ہے “۔
ان کا کہنا تھا کہ نندی پور اور قائداعظم سولر پارک سمیت لاتعداد پھٹیچر منصوبے اس پھٹیچر حکومت کےلئے باعث شرمندگی ہیںتاہم پانامہ فیصلے سے قوم کی پھٹیچر سیاستدانوں سے جان چھوٹ جائے گی۔ سیاست کو ریلوکٹوں سے پاک کریں گے تو ملک آگے بڑھے گا۔