خواتین متوازن معاشرے کا ستون ہیں،فریال تالپور 

خواتین متوازن معاشرے کا ستون ہیں،فریال تالپور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ خواتین متوازن معاشرے کا ستون اور ان کی شراکت ترقی کی ضمانت ہے۔پاکستان کی خواتین انتھائی بلند حوصلہ، باصلاحیت، جفاکش اور ذہین ہیں، جنہوں نے مشکلات کے باوجود اہم منازل طے کی ہیں۔یوم خواتین پر اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ پاکستانی خواتین آج زندگی کے ہر شعبے کی صفِ اول میں عزم و حوصلے کے ساتھ کھڑی ہیں۔مادرِ ملت فاطمہ جناح، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو وہ عظیم پاکستانی خواتین ہیں، جنہوں نے غیرمعمولی حالات میں قوم کی قیادت کی۔پاکستان میں خواتین کو خودمختار بنانے اور ان کو آگے بڑھانے کے لیئے پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔پیپلز پارٹی خواتین  کے حقوق کی مکمل حفاظت اور ان کی ترقی و بہبود کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -