200روپے کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ کو ہو گی

     200روپے کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (یو این پی)200روپے مالیت کے پرائز بانڈ ز کی قرعہ اندازی17مارچ کو فیصل آباد میں ہو گی۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے پانچ جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

علاوہ ازیں 25ہزاراور40ہزار مالیت کے پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ 10مارچ کو مظفر آباد اور کوئٹہ میں ہو گی

مزید :

علاقائی -