کورونا،سوشل میڈیا پرغلط معلومات دینے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کورونا،سوشل میڈیا پرغلط معلومات دینے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران سوشل میڈیا پر جس قسم کی ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے اس سے لوگوں میں بے چینی اور خوف پھیل رہاہے۔ایسے لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیے اور انہیں کڑی سزا دی جانی چاہیے۔اس کے علاوہ ان دنوں نا معلوم شرپسند عناصر کی جانب سے ایک خود ساختہ سوالنامہ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں عوام سے مختلف سوالات پوچھے جا رہے ہیں اور جو ان کا جواب دیتا ہے وہ بے مقصد ہی پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے اس تمام کام کے پیچھے کیا مقاصد ہیں وہ سب جانتے ہیں ان کاموں کا مقصد صرف اور صرف افرا تفری پھیلانا ہے۔خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس موقع پر پر بھی لوگوں کو کسی قسم کا خوف خدا نہیں ہے اور وہ شر انگیزی سے باز نہیں آرہے ہیں۔ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ کو ئی سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کرے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقدامات بروئے کار لائے۔

مزید :

کلچر -