ابوظہبی کے دورے پر برطانوی شہزادی کو گھیرے میں لئے یہ 4 لڑکیاں کون ہیں؟ حقیقت ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

ابوظہبی کے دورے پر برطانوی شہزادی کو گھیرے میں لئے یہ 4 لڑکیاں کون ہیں؟ حقیقت ...
ابوظہبی کے دورے پر برطانوی شہزادی کو گھیرے میں لئے یہ 4 لڑکیاں کون ہیں؟ حقیقت ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ چارلس کی اہلیہ شہزادی کمیلا پارکر کے دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر ان کے اردگرد مسلسل کچھ ایسی حجاب پوش خواتین نظر آئیں کہ جنہیں دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی اور ہر کوئی ان کے متعلق جاننے کو بے تاب ہو گیا۔ گزشتہ روز جب شہزادی کمیلا ایمریٹس پیلس ہوٹل سے باہر آرہی تھیں تو ان کے دائیں بائیں لمبی سیاہ پوشاک میں ملبوس چاق و چوبند خواتین موجود تھیں، جو دراصل خواتین ایلیٹ سکیورٹی گارڈز کی ٹیم ہے، جس کی مستعدی اور پیشہ وارانہ انداز قابل دید تھا۔

’اگر میاں بیوی آپس میں یہ کام کریں تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے‘ وہ فتویٰ جس نے اسلامی دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کمیلا پارکر کو اعلیٰ تربیت یافتہ 8خواتین گارڈز کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، جو ناصرف ہر قسم کا خطرناک اسلحہ چلانا جانتی ہیں بلکہ مارشل آرٹ کی بھی ماہر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ خواتین گارڈز متحدہ عرب امارات کی ایلیٹ پرائیویٹ صدارتی گارڈ کا حصہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی خواتین اہلکاروں میں سے انتہائی بائیں جانب نظر آنے والی خاتون لیفٹیننٹ شائمہ القعبی ہیں جو کہ اس ٹیم کی سربراہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر وارنٹ آفیسر بسیمہ قعبی ہیں۔ کمیلا پارکر کے پیچھے کارپورل حنا الحتاوی ہیں جبکہ فرسٹ کارپورل نسرین الحماوی اورسلمیٰ الرمیسی دائیں جانب نظر آرہی ہیں۔ خواتین سکیورٹی گارڈز کی اس شاندار ٹیم کے بارے میں ایک اور دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ ان میں سے تین خواتین، شائمہ، نسرین اور حنا، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کو مئی میں سر کرچکی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ مسلم ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کا ڈھنڈورا پیٹنے والے مغربی ممالک میں بھی کبھی ایسا منظر دیکھنے میں نہیں آیا کہ کسی اعلیٰ سطحی شخصیت کو خواتین پر مبنی سکیورٹی فراہم کی گئی ہو۔ مہمان شخصیت کو متحدہ عرب امارات کی خواتین کی غیر معمولی قابلیت کا مشاہدہ اس وقت بھی کرنے کو ملا جب ایک خصوصی ظہرانے میں درجنوں کامیاب خواتین سے ان کی ملاقات کروائی گئی۔ اس تقریب میں فائٹر پائلٹ میجر مریم المنصوری بھی موجود تھیں، جو F-16 جنگی جہاز پر 1000 گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ رکھتی ہیں۔ برطانوی شاہی مہمان نے اس موقع پر اماراتی خواتین کی صلاحیتوں کو سراہا اور خواتین پر مبنی سکیورٹی فراہم کئے جانے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

عرب دنیا -