تائیوان نے فرانسیسی لڑاکا طیارے میراج 2000 گراؤنڈ کر دیئے

تائیوان نے فرانسیسی لڑاکا طیارے میراج 2000 گراؤنڈ کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تاپئے (اے پی پی) تائیوان کی فضائیہ کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل چانگ چی پون نے کہا ہیکہ فضائیہ نے فرانس سے خریدے گئے تمام میراج طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تائیوان کے سرکاری میڈیا کے مطابق تائپی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فضائیہ نے میراج طیاروں کے حادثات کے بعد فرانس سے خریدے گئے تمام لڑاکا میراج طیاروں کو گراؤنڈ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طیاروں کو گراؤنڈ کر نے کا حتمی فیصلہ شمالی مشرقی ساحل علاقے میں کیپٹن ہو تیو یو یو کی طرف فضاء میں بلند ہونے کے 34 منٹ بعد حادثہ کے شکار ہو نے والے میراج کے بعد کیا ہے۔ ڈپٹی چیف نے بتایا کہ مذکورہ لاپتہ ہونے والے طیارے کو تلاش کرنے کے لئے 17 طیارے جن میں 10 نیوی کے طیارے بھی شامل تھے بھیجے گئے مگر مذکورہ طیارے کا ملبہ نہ مل سکا۔ انھوں نے کہا کہ 1992میں فرانس سے 60 میراج طیارے خریدے گئے تھے جن میں سے 2013 تک 5 لڑاکا طیارے حادثہ کا شکار ہو ئے اور حادثات کے نتیجہ میں 3 پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔
جنرل چانگ چی پون نے کہا کہ دوران تربیت حادثات اور پائلٹوں کی ہلاکت کے باعث 2012 میں میراج طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کئے گئے تاہم اب تمام لڑاکا میراج طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -