نوازشریف نے اپنی تقریروں میں عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،اشرف بھٹی

نوازشریف نے اپنی تقریروں میں عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنی تقریروں میں عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ، پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے میرٹ پر فیصلہ دیا تھا ،مریم نوازشریف لندن فلیٹس کی بینی فشری ہیں ، کاغذات نامزدگی میں بھی نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے تھے ۔
شریف فیملی کی سیاست کا اختتام ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب عمران خان کی باری ہے انہوں نے اور ان کی ٹیم نے کے پی کے میں جو لوٹ مار کی ہے اس کا بھی ان سے حساب لیا جائے گا اب پیپلزپارٹی اس جماعت کے کرپٹ افراد کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور ان کی کرپشن کو بے نقاب کرے گی عمران نے جو شرافت کا نام نہاد لبادہ اوڑھ رکھا ہے اس پر سے ہم جلد ہی نقاب اٹھائیں گے اور عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے لائیں گے ۔