مالاکنڈ میں سماجی کارکن کے قتل پر صوبائی حکومت نے اہم عہدیداروں کو برطرف کردیا

مالاکنڈ میں سماجی کارکن کے قتل پر صوبائی حکومت نے اہم عہدیداروں کو برطرف ...
مالاکنڈ میں سماجی کارکن کے قتل پر صوبائی حکومت نے اہم عہدیداروں کو برطرف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ میں سماجی کارکن محمدزادہ کے قتل کیخلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات سخاکوٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے آندھادھند فائرنگ کرکے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر و سوشل میڈیا اکٹیویسٹ محمد زادہ آگرہ کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کے خلاف ورثاء اور شہریوں نے لاش مرکزی سڑک پر رکھ کراحتجاج کیا۔مظاہرے میں شریک افراد نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ محمد ذادہ آگرہ نے انتظامیہ کو خود کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا مگر اس کے باوجود انتظامیہ نے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
واضح  رہے کہ محمد زادہ نے اپنے ایک فیسبک پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کے مخالفین کا ساتھ دے رہے ہیں اور اگر ان کو کوئی نقصان پہچنے تو الطاف شیخ کو اس کا ذمہ دار ٹھرایا جانا چاہیئے۔سوشل میڈیا پر وائرل محمد زادہ کے ویڈیو کلپ میں وہ علاقے کے مختلف سماجی برائیوں، منشیات فروشی کے نشاندہی اور ضلعی انتظامیہ کے ملی بھگت کے طرف اشارہ کرتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں۔