عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام ...
عامر خان کی دبئی میں پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں، شرمناک ویڈیو منظر عام پر آنے سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ دبئی میں پارٹی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق باکسر عامر خان دورہ پاکستان کے بعد دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ ایک پر اسرار خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہے ہیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عامر خان نے دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ میں شرکت کی جہاں وہ پوری رات موجود رہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عامر خان ایک بھورے بالوں والی خاتون کے ساتھ کنسرٹ میں آئے تھے جہاں وہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی فحش حرکات کرتے رہے۔
عامر خان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو خفیہ طریقے سے بنائی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ اپنی ساتھی خاتون کی پشت پر ہاتھ رکھتے ہیں ۔ خاتون کو شاید یہ شرمناک حرکت پسند نہیں آتی اس لیے وہ فوری طور پر عامر خان کا ہاتھ ہٹاکر اپنے ہاتھ میں پکڑ لیتی ہیں۔

ویڈیو دیکھیں


پاکستانی اینکر پرسن وقار ذکا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر برما جانے سے پہلے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان دونوں کی اسی کنسرٹ میں ملاقات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Before going to Burma, met Amir Khan, really humble and supportive.

A post shared by Waqar Zaka (@waqarzaka) on


واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں پاکستانی ماڈل و اداکارہ علیزے گبول پر بھی ڈورے ڈال رہے ہیں، جس کی تصدیق ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے کی جا سکتی ہے۔ عامر خان نے گزشتہ دنوں نہ صرف علیزے کی ویڈیو شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی بلکہ وہ اکثر علیزے کے انسٹا گرام پر بھی تبصرے کرتے پائے جاتے ہیں۔

فریال مخدوم سے علیحدگی کے بعد اب باکسر عامر خان نے کس معروف ترین پاکستانی لڑکی کا رخ کرلیا؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی
خیال رہے کہ علیزے گبول کے بال بھی بھورے ہیں اور عامر خان کے ساتھ کنسرٹ میں موجود خاتون کے بال بھی ہلکے بھورے تھے جس سے یہ اندازہ قائم کیا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ خاتون علیزے گبول ہی ہو سکتی ہیں ، لیکن اس بارے میں تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

کھیل -