لیہ میں ٹریفک حادثہ6افراد جاں بحق،10 زخمی

لیہ میں ٹریفک حادثہ6افراد جاں بحق،10 زخمی
لیہ میں ٹریفک حادثہ6افراد جاں بحق،10 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک حادثات کا ہونا معمول کی بات بن گئی ہے اور ان کی وجہ سے لاکھوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بھی بیھٹتے ہیں ۔ ایسا ہی واقعہ فتح پور کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث موقع پر ہی 6 افراد دم توڑ گئے10افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل'ایکسپریس نیوز ' کے مطابق ٹریفک حادثہ ویگن اور ٹرلے میں پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹریفک بھی جام رہی ۔ تاہم حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

لیّہ -