ایران سے سمگل کئے جانے والی تیل سے بھری تین گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،قریبی ہوٹل بھی لپیٹ میں آ گیا

ایران سے سمگل کئے جانے والی تیل سے بھری تین گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،قریبی ...
ایران سے سمگل کئے جانے والی تیل سے بھری تین گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ،قریبی ہوٹل بھی لپیٹ میں آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قلات(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں تیل سے بھری تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے ،آگ نے قریب ہی واقع ایک ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق قلات کے علاقے سوراب مین چوک میں تیل سے بھری تین گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ اتنی شدید اور تیز ہے کہ اس نے ایک قریبی ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جبکہ جائے حادثہ پر موجود افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ،ان تینوں گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر ہزاروں لیٹر تیل سمگل کیا جا رہا تھا تاہم اس آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔