احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ،زلفی بخاری

    احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ،زلفی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرآباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے وزیراعظم کے دل کے قریب ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں کا سختی سے جائزہ لیتے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل ہر وزیرکو جواب دہ ہونا پڑتا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ احساس پروگرام عوامی فلاح کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، تمام وزارتوں میں تقریبا 30 منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں 23فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، بنیادی پنشن کو ایک سال میں ساڑھے 6 ہزار سے 10ہزار روپے تک کیا جائے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ آخری مرحلے میں بنیادی پنشن کو15 ہزارر وپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -