ٹیچنگ ہسپتالوں میں 487 پروگراموں میں پی جی شپ کے لئے ویٹنگ لسٹ جاری

ٹیچنگ ہسپتالوں میں 487 پروگراموں میں پی جی شپ کے لئے ویٹنگ لسٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجوایٹ انڈکشن کمیٹی نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں 487 پروگراموں میں پی جی شپ کے لئے ویٹنگ لسٹ جاری کر دی ہے ۔انڈکشن کمیٹی نے یہ لسٹ ضلعی ہسپتال اور سپیشلٹی کو مد نظر رکھتے ہوے جاری کی ہے۔امیدوار اپنی درخواستیں ہارڈ شپ کمیٹی کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں جمعہ کے دن ساڑھے بارہ بجے تک جمع کروا سکتے ہیں، کمیٹی کا اجلاس تین بجے منعقد ہو گا ۔اس بات کا اعلان آج سول سیکرٹریٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں ہونے والے پی جی انڈکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمدشاہ، وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جنید سرفراز خان ، پرو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان ، پروفیسر اسد اسلم خان ، پروفیسر ابرار اشرف ، پروفیسر سید محمد اویس ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ایڈ من راجہ منصور ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بدر منیر اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ سیٹ پر امیدواروں کے درمیان میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اس مقصد کے لئے متعلقہ امیدوار کی کم از کم تین ماہ کی کارکردگی اور 80 فیصد حاضریاں ضروری ہوں گی ۔ مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز دوران تربیت ایک سے زائد مرتبہ میٹرنٹی رخصت لے سکیں گی اور اس کے ساتھ ایک میٹرنٹی لیو پوری تنخواہ کے ساتھ ملے گی ۔کمیٹی نے سال میں دو مرتبہ پی جی انڈکشن کا پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں ریسرچ پبلی کیشن اینڈ فیکس فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو پی جی ڈاکٹرز کے ریسرچ پیپرز کی تصدیق کرے گی ۔یہ کمیٹی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید سرفراز خان کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ابرار اشرف کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ہیلتھ اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی بدر منیر شامل ہوں گے ۔اجلاس میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں کی سروس ڈلیوری اور ڈاکٹرز کو ملنے والے تجربہ کے سرٹیفیکٹس کی تصدیق کرنے کے لئے پرو وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر عامر زمان خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں پروفیسر ابرار اشرف ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی شامل ہیں ۔