بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان،سمری گورنر کو بھیج دی گئی

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان،سمری گورنر کو بھیج دی ...
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائے جانے کا امکان،سمری گورنر کو بھیج دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو بلائیے جانے کا امکان،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو سمری بھیج دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر 13اگست کو صوبائی اسمبلی کا اجلا س طلب کیا جاتاہے، تو صبح کے وقت نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی سے سپیکرراحیلہ حمید خان درانی حلف لیں گی اور شام کے اجلاس میں سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا،جو بھی سپیکر منتخب ہوگا اس سے حلف محترمہ راحیلہ حمید خان درانی لیں گی اور کرسی ان کے حوالے کردی گئی اور اس کے بعد نئے سپیکر کے نگرانی میں ڈپٹی سپیکر کا الیکشن ہوگا  ،جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔