وزارت ریلوے نے نئے  سی ای او کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

   وزارت ریلوے نے نئے  سی ای او کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) وزارت ریلوے نے نئے سی ای او کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔موجودہ سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اگلے ماہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل نئے سی ای او کی منظوری کے لیے ریلوے نے چھے اعلی افسران کے نام بھیج دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گریڈ 22 اور 21 کے چھے افسروں کے نام بھیجے۔افسران میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی، ایڈیشنل جنرل مینجر نثار احمد میمن، ڈی جی والٹن ظفر زمان رانجھا، چیف مکینیکل آفیسر لوکو سلمان صادق شیخ، ڈی جی پراکس عبدالحمید رازی، ڈی جی ویلفیئرز شاہد عزیز کے نام شامل ہیں۔
سمری ارسال

مزید :

صفحہ آخر -