لڑکی کو دفتر کے ساتھی نے ’بلیک میل کر کے ریپ‘ کردیا

لڑکی کو دفتر کے ساتھی نے ’بلیک میل کر کے ریپ‘ کردیا
لڑکی کو دفتر کے ساتھی نے ’بلیک میل کر کے ریپ‘ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ(ویب ڈیسک) غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر بلیک میل کر کے ریپ کردیا، کروڑ لعل عیسن پولیس نے لڑکی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ضلع بھکرکی تحصیل درگا خان سے کے چک 54-ایم ایل کی رہائشی لڑکی ایک این جی او میں کام کرتی تھی اور کروڑ شہر کے وارڈ 9 میں موجود دفتر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم اس کا دفتری ساتھی تھا جس کے ساتھ تعلقات ہونے کے بعد اس نے کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز بنالی تھیں۔بعدازاں ملزم نے ان تصاویر اور ویڈیو کو ریلیز کرنے کی دھمکی دے کر اسے متعدد مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا۔
وقوعہ کی رات جب لڑکی سو رہی تھی ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اس کے کمرے میں آیا۔ملزم کے ساتھی نے لڑکی پر بندوق تانی اور ملزم نے اسے ایک ریپ کیا، دونوں ملزمان اسے اپنے ہمراہ لے جانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
چنانچہ لڑکی چیخ پکار سن کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ اغوا کو ناکام بنا دیا۔لڑکی کی شکایت پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور 292 کے تحت 2 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
ڈان نیوز کے مطابق اس ضمن میں تفتیشی افسر کامران اظہر نے بتایا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے دونوں ملزمان مفرور ہیں تاہم انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
قبل ازیں پنجاب کی تحصیل ڈسکہ کے گاو¿ں کوٹ انی سنگھ میں 3 مشتبہ افراد نے ایک 14 سال لڑکی کو گینگ ریپ کیا اور لڑکی کے رونے کی آواز سن کر راہگیروں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔بعد ازاں لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ڈسکہ سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
اس سے چند روز قبل پسرور تحصیل کے گاو¿ں بٹر ڈوگراں چننڈا میں دو افراد نے 8 سالہ بچی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جو دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔بچی گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اسی گاو¿ں کے رہائشی دو مشتبہ افراد نے اسے جوس میں کچھ نشہ آور شے ملا کر دی اور ایک ویران عمارت میں لے گئے تھے۔
لاہور میں ملت پارک پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاک پر بننے والے دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو بندوق کے زور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور سنسان جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جولائی کے اوائل میں ہی لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ایک لڑکی کو ڈکیتوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد 4 ملزمان میں سے 3 کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔