افسران کی تبدیلی نہیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،چودھری منظور

افسران کی تبدیلی نہیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں،چودھری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چودھری منظور نے کہا ہے کہ ایس ای واپڈا قصور کی تبدیلی سے ہمیں بہلایا نہی جا سکتا۔-ہمیں مسئلے کا حل چاہیے نہ کہ کسی افسر کی تبدیلی۔-شہر اور دیہاتوں میں آج بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔وہ گزشتہ روز تاجر،کسان،کولڈ سٹوریج ٹینریز اور پاور لومز کے نمایندگان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری منظور احمد نے کہا کہ شہر میں 12 اور دیہاتوں میں 16,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے-

رواں ہفتے کے اندر اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج یقیناً ہوگا جسمیں تاجر،مزدور،کسان،وکلا،پاور لومز،ٹینریز اور شو میکنگ سے وابستہ تمام لوگ شامل ہوں -جب تک مسئلہ حل نہی ہوگا احتجاج جاری رہے گا اور امدہ جمعہ کے روز تمام تنظیمیں قصور بار میں اجلاس کے دوران اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی-