کراچی ڈینگی سے متواتر ہلاکتیں، خاتون جاں بحق، 24گھنٹے میں 58مریضوں کا اضافہ

کراچی ڈینگی سے متواتر ہلاکتیں، خاتون جاں بحق، 24گھنٹے میں 58مریضوں کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ڈینگی وائرس میں مبتلا کراچی کی رہائشی ایک اورخاتون جاں بحق، 24گھنٹے میں کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 58افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔نارتھ کراچی کی رہائشی ڈینگی وائرس سے متاثرہ 38سالہ خاتون اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون چند روز سے ہسپتال میں داخل تھی جسے تیز بخار کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے خون کے تجزیوں کے بعد خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی تھی۔انسداد ڈینگی سیل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 58 افراد شہر کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے، رواں برس کراچی میں 14 ہزار 977 اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ایک ہزار 143 افراد متاثر ہوئے۔ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 46اموات ہوئی ہیں۔
ڈینگی

مزید :

صفحہ آخر -