ایگل بائیک 2014کے نئے ماڈلز اور برانڈڈ لو گو کی رنگا رنگ تقر یب

ایگل بائیک 2014کے نئے ماڈلز اور برانڈڈ لو گو کی رنگا رنگ تقر یب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار ) ڈائمنڈ گروپ آ ف کمپنیز کی جانب سے ایگل بائیک 2014کے نئے ماڈلز اور برانڈڈ لو گو کی رنگا رنگ تقر یب گزشتہ روز پر ل کانٹیننٹل ہو ٹل میں منعقد ہو ئی جس میں ایگل مو ٹر سائیکل کے چار نیو ماڈلز متعارف کروائے گئے جن میں ایگل رائڈ 70-cc، ایگل زور 70-cc، ایگل گو لڈ 70-cc اور ایگل فائیر بولٹ 100-ccشا مل ہیں افتتاحی تقر یب میں ملک بھر سے ایگل بائیک کے ڈیلر ز نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور نئے ماڈلز میں جدت اور نیو لوگو کو خو ب سراہا جبکہ اس موقع پر ایگل بائیک کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر یو سف وقار نے ربن کاٹ کر پاکستان میں اس جدید ترین اور خو بصورت ماڈلزکو متعارف کروایا ۔ تقر یب سے مسٹر افتخار اور جی ایم مارکیٹنگ محمو د علی میر نے ایگل بائیک کی خصو صیا ت پر روشنی ڈالی۔ افتتاحی تقریب سے ایگل بائیک کے چیف ایگزیکٹو آ فیسر یو سف وقار نے تمام ڈیلر ز کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایگل بائیک اپنے نئے لو گو اور نئے ماڈلز کے ساتھ ہماری کمپنی ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ مقبو لیت کے گڑھے گاڑھے گی۔ کیو نکہ ہم نے ایگل بائیک کے نئے ماڈلز پاکستان کے حالات اور عوام کو خواہشات کو مد نظر رکھ کر متعارف کروائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نو جوان ایگل بائیک کو خوب پذیرائی بخشے گے جس کی وجہ جدید تر ین پارٹس اور نئی جدت ہے جس کے انجن سے لے کر ٹائر تک کی بناوٹ میں جدید ٹیکنا لو جی استعمال کی گئی ہے یو سف وقار نے مزید کہا کہ افتتاحی تقر یب میں حا ضر ین نے کمپنی کے نئے ماڈلز اور لو گو کے جد ید فیچرز اور خو بصورتی کو خوب سراہا اور پسند کیا ہے ۔