چترال کی ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی

چترال کی ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی
چترال کی ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال( ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اپر چترال سے صوبائی اسمبلی کی جنرل نشست پی کے 1 سے ثریا بی بی کامیاب ہوگئی ہیں۔یہ نشست جیت کر  ثُریا بی بی نے پہلی بار جنرل نشست پر خاتون رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی ہے۔

چترال سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور 18 ہزار 914 ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام کے امیدوار شکیل احمد کو شکست دی۔