پشاور زلمی کا کپتان تبدیل ہو رہا ہے؟ جاوید آفریدی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

پشاور زلمی کا کپتان تبدیل ہو رہا ہے؟ جاوید آفریدی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال ...
پشاور زلمی کا کپتان تبدیل ہو رہا ہے؟ جاوید آفریدی نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تمام چھ فرنچائزز کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو معلوم ہے تاہم پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی بات کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا البتہ فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے بھی مداحوں کو تجسس میں ضرور ڈال دیا ہے۔
لاہور میں پشاور زلمی کی منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے کو ابھی تجسس میں ہی رہنے دیں۔

مزید :

کھیل -