عبدالعلیم خان آج، مونس الٰہی13جولائی کو نیب طلب

عبدالعلیم خان آج، مونس الٰہی13جولائی کو نیب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار) نیب نے آف شور کمپنیاں رکھنے پر تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مونس الٰہی کو طلب کر لیا،دونوں رہنماؤں کی جانب سے نیب کو بعض اہم ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے آف شور کمپنیاں رکھنے سے متعلق جاری انکوائریز کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ نیب نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کو 10جولائی کو صبح 11بجے طلب کر لیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما مونس الٰہی کو 13جولائی کو طلب کر لیا ہے۔نیب کو علیم خان انکی اہلیہ کرن علیم خان سے متعلق اہم ریکارڈ نیب کو مختلف ذرائع سے مل گیا۔ نیب علیم خان کی ہیکسم کمپنی سے متعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کی جانب سے علیم خان اور مونس الٰہی سے کمپنی میں فنڈز کی منتقلی، آف شور کمپنی کیوں بنائی سمیت کئی سوالات کے جوابات مانگے تھے جو تاحال نہ بھجوائے گئے ہیں۔نیب نے دونوں رہنماؤں کے ریکارڈ سے متعلق فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر، سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریکارڈ مانگا تھا ۔دوسری طرف سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم صاف پانی کمپنی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات میں نیب کے رو برو پیش ہو گئے ۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر سے فلٹریشن پلانٹس مبینہ طور پر انتہائی مہنگے داموں لگانے کے حوالے سے بیان لیا گیا ۔
عبدالعلیم خان/ مونس الٰہی