کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی خوش آئند، ترجمان بلوچستان حکومت

کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی خوش آئند، ترجمان بلوچستان حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی خوش آئند ہے۔ عوام عید کے موقع پر بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کو داخل ہوئے چار ماہ کا عرصہ ہو گیا، مگر گزشتہ ماہ سے اس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ یکم جولائی سے 8 جولائی تک 3331 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 576 پازیٹو آئے۔ یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کورونا وائرس کے 124مریضوں کی اموات ہوئی ہیں جن میں سے 80 افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ رواں ہفتے قلعہ عبداللہ میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ صوبے کے دیگر 16 اضلاع کے کیسز میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے عید کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا تو کیسز میں مزید کمی ہو سکتی ہے جس کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا جا سکے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت

مزید :

صفحہ آخر -