ٹینس رینکنگ میں نووک بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

ٹینس رینکنگ میں نووک بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا نے نئی ٹینس رینکنگ میں5 درجے ترقی سے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ابتدائی تین نمبرز پر بدستور نووک جوکووک، راجرفیڈرر اور اینڈی مرے براجمان ہیں،رافیل نڈال 3 درجے تنزلی ہونے سے ایک دہائی میں کیریئر کی کمترین10ویں پوزیشن پر چلے گئے، ویمنز سنگلز میں کیریئر کی بہترین پرفارمنس سے فرنچ اوپن فائنل تک پہنچنے والی لوسی سفارووا نے نئی رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنالی۔وہ ایک ہی جست میں6 درجے کی چھلانگ لگاکرساتویں درجے پرفائزہوگئیں، سرینا ولیمز نے نمبرون پوزیشن کو مستحکم کرلیا، ومبلڈن چیمپئن پیٹراکیوٹوا نے ماریا شراپووا سے دوسری پوزیشن چھین لی، روسی ساحرہ2 درجے تنزلی ہونے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو جاری شدہ عالمی مینز ٹینس رینکنگ میں نئے فرنچ اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا نے5 درجے ترقی ملنے پر چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ابتدائی تین نمبرز پر بدستور نووک جوکووک، راجرفیڈرر اور اینڈی مرے براجمان ہیں