معاشرے میں رشتوں کا احترام ختم ہوتا جا رہا ہے،شکیل

معاشرے میں رشتوں کا احترام ختم ہوتا جا رہا ہے،شکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)سینئر اداکار شکیل نے کہا ہے کہ کسی نے ٹھیک کہا ہے کہ عزت صرف رشتوں کی ہوتی ہے ماں ،بہن ،بیٹی اور بیوی کی لو گ عزت کرتے ہیں مگر عورت ذات کی نہیں ،ایسے خطرناک رجحان سے معاشرے میں انتشار پھیلتا ہے ۔ شکیل نے کہا کہ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں تمام خواتین کو وہ درجہ دینا چاہیے جواپنی ماں ،بہن اور بیٹی کو دیتے ہیں ۔ چاہے وہ شوبز کی دنیا ہو یا عام زندگی جب ہم عورتوں کا احترام شروع کردیں گے تو معاشرے میں ایک مثبت بہتری آجائے گی۔

مزید :

کلچر -