سبزی منڈیوں سے رمضان بازاروں کو براہ راست سپلائی شروع‘ ٹیمیں تشکیل

سبزی منڈیوں سے رمضان بازاروں کو براہ راست سپلائی شروع‘ ٹیمیں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی کوٹ ادو(سپیشل رپورٹر، نمائندگان) پنجاب حکومت کے احکامات پر سبزی فروٹ منڈی سے رمضان بازاروں کو براہ راست سپلائی شروع انتظامی افسران کے رمضان بازاروں کے دورے ، سٹالز کا معائنہ، اشیاء کا معیار چیک کیا تفصیل کیمطابق حکو مت پنجا ب کے حکم پر روز ہ دا رو ں کو سستی اور معیا ر ی اشیا ء خوردونو ش پہنچانے کیلئے ضلعی انتظا میہ نے سبز ی و فر وٹ منڈ ی سے رمضا ن بازاروں کو (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
براہ را ست سپلا ئی شر وع کر دی ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی افسرو ں پرمشتمل خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جوکہ آ ٹے، چینی ، گھی اور سبز ی و فر وٹ کی بلا تعطل سپلا ئی یقینی بنا ئیں گی ۔ڈ پٹی کمشنر ملتان نا در چٹھہ نے اس سلسلے میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنانس کو رمضان بازاروں کا فو کل پر سن مقرر کیا ہے جبکہ چینی کے فو کل پر سن اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کو ارٹر فا روق ڈو گر اور سبزیو ں اور پھلو ں کی سپلا ئی کے ذ مہ دا ر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما ر کیٹنگ آ صف رضا کو تعینات کیا گیاہے ۔ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس ارشد گوپا نگ نے گز شتہ روز علی الصبح سبز ی منڈ ی کا دو رہ کیا اور پھلو ں ، سبز یو ں کی نیلا می کا جا ئز ہ لیا ۔اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر زرعی ما رکیٹنگ آصف رضابھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ ارشد گو پانگ نے خریدارو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے روزہ دا ر وں کی سہو لت کیلئے ان کی دہلیز پر رمضا ن بازا رو ں کا قیا م عمل میں لاکر ریلیف دینے کی کوشش کی ہے ۔تما م اشیا ء کے نر خ سبسڈ ی اور اعلیٰ معیا ر پر متعین کئے گئے ہیں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ، نامہ نگار کیمطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک کا دیگر افسران اے سی سید آصف حسین شاہ کے ہمراہ فروٹ و سبزی منڈی کا صبح سویرے دورہ ، منڈی میں سبزی و فروٹ کی ہونے والی نیلامی کا جائزہ لیا اور فروٹ وسبزیوں کا معیار چیک کیا اس موقعہ پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منیس ، صدر انجمن آڑھتیان چودھری غلام عباس ، چیف سیکورٹی آفیسر رانا ثاقب نذیر ودیگربھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید نے کہاکہ آڑھتی اور تاجرماہ مقدس میں جائز منافع پر فروٹ وسبز یوں کو فروخت کریں تاکہ روزہ داروں اور عوام کو ریلیف مل سکے ، رمضان المباک میں گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کی فروخت ہر گز نہ کریں انہوں نے منڈی میں مختلف دکانوں آڑھتوں کا وزٹ کیا اور تاجروں آڑھتیوں سے انکے مسائل دریافت کیے کوٹ ادو سے نامہ نگار ، نمائندہ پاکستان کیمطابق کمشنر ڈی جی خا ن احمد علی کمبو ہ نے اقبال پا ر ک کو ٹ ادو میں قا ئم رمضا ن با زار کا دورہ کیا رمضا ن با زار میں قائم مختلف اشیا ء خو ر د نو ش کے سٹا لو ں کا معا ئنہ کیا دکا نداروں کو ہدایت کی وہ روزانہ تا زہ سبزی ،پھل اور دیگر اشیا ء کی فراہمی یقینی بنا ئیں اور ص رفین کو اوپن ما ر کیٹ کی نسبت رمضا ن با زار میں کم قیمت پر اشیا ء خو ردنو ش فراہم کی جا ئیں رمضا ن با زار کے انچا رج کی ذمہ داری ہے کہ روزانہ کی بنیا د پر پھلو ں اور سبز یو ں کے نر خ کو یقینی بنا ئیں اور ص رفین کی شکا یا ت کا ازالہ کیا جا ئے رمضا ن با زار میں صفا ئی کے نظا م کو بہتر سے بہتر بنا یا جا ئے پرا ئس کنٹر ول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیا دوں پر با زار کا معا ئنہ کر یں اور گر ا فر و شو ں اورذخیر ہ اندوزوں کے خلا ف کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو ظہو ر حسین بھٹہ اور چیئر مین میو نسپل کمیٹی ملک شا ہد حسین ابرار بھی مو جو د تھے ۔