ریلوے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے،خورشید احمد میرانی 

  ریلوے حادثات میں اضافہ تشویشناک ہے،خورشید احمد میرانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں آئے روز کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں،اس سے قبل بھی ٹرین حادثات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس کے باوجود محکمہ ریلوے نے اپنے سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اور موئثر اقدامات نہیں اٹھاسکا ہے جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے،ٹرین حادثے میں جانبحق ہونے اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن جانبحق افراد کے لواحقین کے غموں میں برابر کی شریک ہیں اور دعا گو ہیں زخمی ہونے والے جلد صحت یاب ہو ں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سیر سید ایکسپریس کے افسوناک واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہکرنے کارکنان کے ہمراہ اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہسمیت متاثرہ مسافروں کو ن لیگ سکھر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ امداد بلو، محمد اعظم خان، کاشف عباسی، عبدالفتاح ابڑو، گل حسن کھوسہ و دیگر رہنما موجود تھے، خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ نااہل پی ٹی آئی حکومت کے وزرااتنے بڑے سانحے کے باوجود س ٹھیک ہو جائیگا کا راگ الاپ رہے ہیں،ن لیگ کے دور میں محکمہ ریلوئے ایک بہترین مادارہ بن گیا تھا لیکن افسوس پی ٹی آئی کے نااہل اور ناکام وزراکی بدولت آج محکمہ ریلوئے نجکاری کی جانب سے جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ریلوے نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا پڑیگا تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے ن لیگ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمی افراد کو جلد صحت عطا فرمائے۔