نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط نہیں لکھا، شہزاداکبر

نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط نہیں لکھا، شہزاداکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے نوازشریف کی حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط نہیں لکھا،برطانوی حکومت نے کچھ نہ کیا تو ہمیں حوالگی کی درخواست کرنی پڑیگی،اپوزیشن کی ترمیم مقصد نیب کوبے اختیارکرنااوراپنے کیسز کوختم کراناہے، نوازشریف عدالت کی اجازت کے بعد لندن گئے ہیں، میڈیکل بو ر ڈ اور ڈاکٹرزکی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی حالت خراب تھی، نوازشریف کوکچھ ہوجاتاتوحکومت پرالزام لگتاکہ سیاست کی گئی،ہم روایتی طریقے سے ہٹ کرکام کررہے ہیں، چار ماہ گزرنے کے باوجود نوازشریف نے علاج نہیں کرایا۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکامزید کہنا تھاحکومت نے برطانوی حکام کو نوازشریف کی حوالگی کیلئے خط نہیں لکھا بلکہ یہ خط لکھا ہے کہ عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منسوخ کردی ہے، انکاکہنا تھا نوازشریف لندن میں وزٹ ویزے پرہیں ہمارے فارن آفس نے برطانوی حکام کو آگاہ کردیاتھا۔ انکا کہنا تھا آج سے پہلے کرپشن کیخلاف کتنی کمیٹیاں بنیں اورمنظرعام پرلائی گئیں؟، نیب ترمیم پراپوزیشن سے مشاورت چل رہی ہے، ہمیں مل کر کرپشن کیخلاف کام کرناپڑیگا۔ بر طا نیہ میں ایسٹ ٹریسنگ فرم سے رابطہ کیا ہے یہ جاسوسی نہیں، ایسٹ ریکوری یونٹ کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور نیب کوریکوری کرنی ہے، ٹی او آر کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ کو ریکوری نہیں نشاندہی کرنی ہے،ڈیڑھ سال میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے کامیاب تحقیقات کی ہیں، اس حکومت کے اندر کسی جج کی جاسوسی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، مسنگ پرسنز کا مسئلہ سنجیدہ ہے، اس معاملے پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے، مسنگ پرسنزکے کیسزبلوچستان ہائی کورٹ میں بھی چل رہے ہیں، اس معاملے پربہت چیلنجز ہیں۔
شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -