وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا

وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر ...
 وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا۔

مقامی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھانی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہین نے خود بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ بطور کپتان آپکو بیٹنگ کرنی ہی ہے، وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -