مردان ؛ پسند کی شادی کرنیوالی خاتون سمیت 3افراد قتل

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان کے علاقے تاجہ بانڈہ میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون سمیت 3افراد قتل ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے کہاکہ مقتولہ نے 2سال قبل کورٹ میرج کی تھی،ملزمان نے گھر کی دیوار پھلانگ کر فائرنگ کی،فائرنگ سے خاتون، شیرخوار بچہ اور سسر جاں بحق ہو گئے۔تھانہ رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔