ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی شاندار حکم دیدیا، کاروباری خوشی سے جھوم اٹھے

ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی شاندار حکم دیدیا، ...
ایف بی آر کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے عہدہ سنبھالتے ہی شاندار حکم دیدیا، کاروباری خوشی سے جھوم اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے نئے چیئرمین شبر زیدی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور  اولین اقدامات میں ایسا شاندار حکم دیدیا کہ کاروباری برادری خوشی سے جھوم اٹھی ۔ 

جمعہ کو چیئرمین کی منظوری کے بعد ایف بی آر کے سیکریٹری برائے ریونیو بجٹ نے لارج ٹیکس پیئریونٹس، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کو ایک اعلامیہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق  انہیں یہ اعلامیہ  چیئرمین ایف بی آر نے بھجوانے اور ہدایات پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔ اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ’ کسی بھی ٹیکس دہندہ  شخص یا  کمپنی سے واجبات کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ فریز کرنے سے 24 گھنٹے قبل اس شخص یا اس کمپنی کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر کو   آگاہ کریں، اکاؤنٹ فریز کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے منظوری لیں ‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر  متعلقہ فرد یا ادارے کو آگاہ کیے بغیر ان کے اکائونٹس منجمد کردیتا تھا لیکن اب متعلقہ افراد یا ادارے کو بروقت اطلاع ملنے پر اکائونٹس منجمد ہونے کی ضرورت شاید پیش نہیں آئے گی ۔ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر نے ادارے کے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ موجودہ سٹاف کو ہی ساتھ لے کر چلوں ، کام کی رفتارتیزکرنا ہوگی ،نئے خاکے متعارف کراناہوں گے، پاکستان میں ٹیکس دینے والوں کو عزت دیں گے۔شبرزیدی کاکہناتھاکہ  اعتماد بحال کریں گے ، صفرٹیکس دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کریں گے جو لوگ سسٹم میں ہیں ان کوپریشان نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ٹرانزیکشنز کاڈیٹابیس بنانا ہے جن کاریکارڈموجود نہیں ہے، ابھی طریقہ کارطے نہیں کہ سسٹم سے باہرکی ٹرانزیکشن سسٹم میں آئیں، ایف بی آر کے موجودہ سٹاف میں اکثریت محنتی لوگوں کی ہے۔

مزید :

بزنس -